یوکرین: روسی نواز علیحدگی پسندوں کی فائرنگ،1 یوکرینی فوجی ہلاک
مشرقی یوکرین کے علاقے دونباس میں روسی نواز علیحدگی پسندوں کی فائرنگ سے ایک یوکرینی فوجی ہلاک ہو گیا
1761304
مشرقی یوکرین کے علاقے دونباس میں روسی نواز علیحدگی پسندوں کی فائرنگ سے ایک یوکرینی فوجی ہلاک ہو گیا۔
یوکرینی مسلح افواج کےمطابق، علیحدگی پسندوں نے گزشتہ روزنوووتوش کسکی نامی علاقے میں جنگ بندی کی خلاف ورزی کی جس میں ایک یوکرینی فوجی ہلاک ہو گیا۔
یاد رہے کہ یوکرینی دارلاحکومت کیئف میں سابق صدر وکٹر یانوکوویچ کے یورپی یونین کے ساتھ مشترکہ معاہدے پر مظاہروں کا سلسلہ شروع ہو گیا تھا جس کے بعد مشرقی یوکرین کے دونیسک اورلوگانسک شہروں میں روسی نواز علیحدگی پسندوں نے آذادی کا اعلان کر دیا تھا۔
علیحدگی پسندوں اور کیئف حکومت کے درمیان سن 2014 سے اب تک جاری جھڑپوں میں تیرہ ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔