ڈنمارک، پناہ کی درخواستیں مسترد ہونے والے 601 پناہ گزینوں کا خود سوزی کرنے کا اقدام

پناہ  گزینوں  میں خودکشی کی کوششیں ڈینش نسل کی آبادی کے مقابلے میں آٹھ گنا زیادہ عام ہیں، رپورٹ

1756211
ڈنمارک، پناہ کی درخواستیں مسترد ہونے والے 601 پناہ گزینوں کا خود سوزی کرنے کا اقدام

601 ڈنمارک میں پناہ کی درخواستیں مسترد کیے جانے والے 601  پناہ گزینوں، جن میں نابالغ بھی شامل ہیں، نے خودکشی کی کوشش کی۔

ڈنمارک کے خودکشی کا سد باب تحقیقی ادارے کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 2010 سے 2019 کے درمیان ملک میں پناہ لینے والے 76 ہزار افراد میں سے 601 نے خودسوزی  کی کوشش کی۔

رپورٹ میں واضح کیا گیا ہےکہ مذکورہ  افراد میں سے 53 نابالغ  تھے، درخواستیں مسترد ہونے والوں نے  دلبرداشتہ  ہونے پر   اپنی زندگیوں کو ختم کرنے کی کوشش کی۔

رپورٹ تیار کرنے والے محقق اینیٹ ایرلنگسن کا کہنا ہے کہ ڈنمارک میں پناہ کے متلاشیوں کی خودکشی کی شرح میں یہ اضافہ پہلی مرتبہ دیکھا گیا ہے جو کہ باعث  تشویش  ہے۔

ایرلنگسن کا کہنا ہے کہ : " پناہ  گزینوں  میں خودکشی کی کوششیں ڈینش نسل کی آبادی کے مقابلے میں آٹھ گنا زیادہ عام ہیں، ۔ جب کوئی پناہ گزین کسی ملک میں پناہ حاصل  کرنے کی کوشش کرتا ہے  تو اسے پر سکون اور محفوظ رہنے کی ضرورت ہوتی ہے۔ جو بدقسمتی سے ڈنمارک میں نہیں ہوتا۔"



متعللقہ خبریں