آسٹریا میں مقیم 73 فیصد ترک باشندوں نے ویکسین لگوا کر پہلی پوزیشن حاصل کرلی

ادارے کی جانب سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا کہ ترکی میں پیدا ہونے والے اور آسٹریا میں رہنے والے ترکوں میں ویکسینیشن کی شرح 73.2 فیصد  ہے جو باقی گرپوں کے مقابلے میں سب سے زیادہ ہے  ،  ترکوں کے بعد بالترتیب چیک، جرمن اور افغان گروپوں کا نام آتا ہے

1754133
آسٹریا میں مقیم 73 فیصد ترک باشندوں نے ویکسین لگوا کر پہلی پوزیشن حاصل کرلی

آسٹریا میں نئی قسم کے کورونا وائرس (COVID-19) کے خلاف 73 فیصد ترکوں نے ویکسین لگانے والے سب سے بڑے گروپ کی حیثیت اختیار کرلی ہے۔

آسٹریا کے شماریاتی ادارے نے ملک میں مقیم غیر ملکیوں میں ویکسینیشن کی شرح کا جائزہ لیا ہے۔

ادارے کی جانب سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا کہ ترکی میں پیدا ہونے والے اور آسٹریا میں رہنے والے ترکوں میں ویکسینیشن کی شرح 73.2 فیصد  ہے جو باقی گرپوں کے مقابلے میں سب سے زیادہ ہے  ،  ترکوں کے بعد بالترتیب چیک، جرمن اور افغان گروپوں کا نام آتا ہے۔

جائزے کے مطابق  آسٹریا کے 69.5% شہریوں کو ویکسین لگائی گئی تھی جبکہ  غیر ملکی شہریوں میں ویکسینیشن کی شرح 51.5% تھی۔

جائزے کے مطابق   وزیر صحت وولف گینگ مکسٹین نے کہا کہ ایسے ملک میں جہاں تقریباً 30 فیصد آبادی کو ویکسین نہیں لگائی گئی میں   اعداد و شمار  بڑی اہمیت کے حامل ہیں۔ اعدادو شمار سے ہمیں اپنی سمت تعین کرنے کا موقع ملتا ہے۔



متعللقہ خبریں