وزیر داخلہ سلیمان سویئلو کی ہنگری میں ترک  شہدا کی  یادگار پرحاضری

ہنگری کے دورے پر موجود   وزیر داخلہ سلیمان سویئلو نے یہاں ترک شہدا کی یادگار  پر  حاضری  دی اور   پہلی عالمی جنگ کے گیلیشین فرنٹ کے شہداء کی یادگار پر پھولوں کی چادر چڑھائی

1749089
وزیر داخلہ سلیمان سویئلو  کی ہنگری میں ترک  شہدا کی  یادگار پرحاضری

وزیر داخلہ سلیمان سویئلو نے ہنگری میں ترک  شہدا کی  یادگار  پر  حاضری دی۔

ہنگری کے دورے پر موجود   وزیر داخلہ سلیمان سویئلو نے یہاں ترک شہدا کی یادگار  پر  حاضری  دی اور   پہلی عالمی جنگ کے گیلیشین فرنٹ کے شہداء کی یادگار پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔

سویئلو نے   شہدا کی  قبروں  پر  گلاب کے پھول رکھَے اور  شہدا کے لیے دعا کی اور وہاں پر  عکھی گئِ وزٹنگ بک میں اپنے تاثرات کو قلمبند کرتے ہوئے لکھا کہ "اس جغرافیہ میں کسی بھی قوم کی تاریخ صرف  اس قوم تک محدود نہیں ہے  اور نہ ہی ایک دوسرے سے الگ تھلگ ہے ۔ ہمارے پوری تاریخ میں  ہنگری کے ساتھ  قریبی تعلقات قائم  رہے ہیں ۔ ہنگری کے مشہور مؤرخ Peçevi سے  ابراہیم  متفریقہ ترک نژاد عظیم شخصیات   نے ترکی میں پناہ لی      اور سلطان عبدالمجید کے حضور پیش ہوئے ۔ان تمام عظیم شخصیات  کے واپس کرنے کے بارے  میں تمام تر دباو کے باوجود  انہیں واپس نہیں بھیجا گیا ۔ علاوہ ازیں گیلیشین فرنٹ پر اپنی بہادری کی داستان رقم کرنے والے    ہمارے شہدا ان دونوں ممالک کے درمیان   دوستی کی بنیاد بن کر ابھرے ہیں۔

دریں اثنا  اس سرزمین پر ابدی نیند سوئے ہوئے ہمارے یہ ہیروز اپنی  روحانی موجودگی  اور  عزت و وقار  کے ساتھ   اہم پیغام دیتے ہوئے ماضی کے خوبصورت اور مستحکم تعلقات کو مزید فروغ دینے کا وسیلہ ہیں۔

اس موقع پر میں اللہ سے دوست اور برادر ملک ہنگری کی سرزمین پر  ابدی نیند سوئے ہوئے  ان  تمام شہداء کے لیے مغفرت کی دعا کرتا ہوں۔



متعللقہ خبریں