دو سفارت کاروں کی بے دخلی،ہم بھی جواب دیں گے: ماسکو حکومت

روسی امور خارجہ کی ترجمان ماریا زخارووا نے کہا ہے کہ جرمنی سے دو روسی سفارت کاروں کی بے دخلی کا جواب دیا جائے گا

1748353
دو سفارت کاروں کی بے دخلی،ہم بھی جواب دیں گے: ماسکو حکومت

 روسی امور خارجہ کی ترجمان ماریا زخارووا نے کہا ہے کہ جرمنی سے دو روسی سفارت کاروں کی بے دخلی کا جواب دیا جائے گا۔

سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں زخارووا نے  جرمنی کی جانب سے دو روسی سفارت کاروں کو نا پسنددہ شخصیات قرار دینے سے متعلق کہا کہ برلن حکومت  کے اس غیر دوستانہ  اقدام کا جواب ضرور دیا جائے گا۔

ترجمان نے کہا کہ جلد ہی ہم بھی اس سلسلے میں ضروری اقدام اٹھائیں گے۔

یاد رہے کہ جرمن وزیر خارجہ اینا لینا بئیر بوک نے گزشتہ روز  دو روسی سفارت کاروں کو نا پسندیدہ شخصیات قرار دیا تھا۔

 

 

 

 



متعللقہ خبریں