اسپین: مہاجرین کی پناہ گاہ میں آگ، 4 ہلاک

بارسیلونا میں رومانیہ کے شہری 8 بے گھر مہاجرین کے پناہ گاہ میں آگ لگنے کے نتیجے میں 2 بچوں سمیت ایک ہی کنبے کے 4 افراد ہلاک

1740855
اسپین: مہاجرین کی پناہ گاہ میں آگ، 4 ہلاک

اسپین کے شہر بارسیلونا میں رومانیہ کے شہری 8 بے گھر مہاجرین کے پناہ گاہ میں آگ لگنے کے نتیجے میں 2 بچوں سمیت ایک ہی کنبے کے 4 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

بارسیلونا بلدیہ اور فائر بریگیڈ ٹیموں کے جاری کردہ بیان کے مطابق مقامی وقت کے مطابق صبح 6 بجے کے لگ بھگ شہری مرکز کے تیتیوان اسکوئر پر واقع عمارت میں آگ لگنے کی خبر موصول ہوئی۔

فائر بریگیڈ کی ٹیموں نے متاثرہ عمارت سے 4 لاشیں نکالیں اور 4 افراد کو معمولی زخمی حالت میں بچا لیا گیا ہے۔

مقامی حکام کے جاری کردہ بیان کے مطابق متاثرہ عمارت کے سامنے رات 3 بجے کے قریب مہاجرین کے درمیان جھگڑا ہوا اور پولیس نے مداخلت کر کے معاملہ رفع کیا۔

فائر بریگیڈ کی ٹیموں کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کے اسباب میں لُوٹ مار سمیت تمام ممکنات کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔



متعللقہ خبریں