ایران کے ساتھ جوہری مذاکرات کل شروع ہونگے

ویانا میں ہونے والے مذاکرات  یورپی یونین کی نگرانی میں ایران کے ساتھ ہونے جن میں روس،چین،برطانیہ،فرانس اور جرمنی بھی شامل ہیں

1739771
ایران کے ساتھ جوہری مذاکرات کل شروع ہونگے

ایران  کے ساتھ جوہری مذاکرات کا ساتواں دور کل سے شروع ہو رہا ہے۔

 ویانا میں ہونے والے مذاکرات  یورپی یونین کی نگرانی میں ایران کے ساتھ ہونے جن میں روس،چین،برطانیہ،فرانس اور جرمنی بھی شامل ہیں۔

امریکہ ان مذاکرات میں بلواسطہ شامل ہوگا کیونکہ تہران حکومت  معاہدے پر دوبارہ واپسی تک براہ راست مذاکرات کرنے کا مطالبہ مسترد کر رہی ہے۔

امریکہ ایران سے  معاہدے کی مکمل پابندی چاہتا ہے جس کے جواب میں تہران حکومت امریکہ سے معاہدے پر واپسی  اور پابندیوں کے خاتمے کا مطالبہ کر رہی ہے۔

 

 



متعللقہ خبریں