کورونا کی 5 ویں لہر کے بعد یورپی یونین کا حفاظتی تدابیر پر غور

"ڈیجیٹل کوویڈ سرٹیفکیٹ" ایپلی کیشن ایک ایسا عنصر ہے جو تمام رکن ممالک کو متحد کرتا ہے

1737397
کورونا کی 5 ویں لہر کے بعد یورپی یونین کا حفاظتی تدابیر پر غور

یورپی یونین کے رکن ممالک کی طرف سے اٹھائے گئے مختلف اقدامات کو ہم آہنگ کرنے اور کورونا وائرس کے کیسز جن میں حال ہی میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، کی وجہ سے سیر و سفر سے متعلق قوانین پر نظر ثانی کرنے کی جارہی ہے۔

سٹراسبرگ میں یورپی پارلیمنٹ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں یورپی یونین میں کووِڈ 19 کے کیسز میں اضافے اور مختلف سطحوں پر رکن ممالک کی جانب سے سخت کیے گئے اقدامات کے حوالے سےباہمی روابط پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

امور صحت کی ذمہ دار یورپی یونین کمیشن کی رکن سٹیلا کیریاکیدس نے سیشن میں اپنی تقریر میں کہا ہے کہ "ہمیں اس معاملے پر تضادات سے  بچنا ہو گا۔

انہوں نے بتایا کہ  "ڈیجیٹل کوویڈ سرٹیفکیٹ" ایپلی کیشن ایک ایسا عنصر ہے جو تمام رکن ممالک کو متحد کرتا ہے،کہ اس ہفتے کمیشن یورپی یونین کی حدود  میں موجودہ سفری قوانین میں وبا کی نئی صورتحال کے مطابق ترامیم  کرے گی۔

ڈیجیٹل کوویڈ سرٹیفکیٹ کو یکم جولائی سے نافذ کیا گیا تھا ۔

یورپی یونین نے 19 اگست کو ترکی کے ویکسینیشن سرٹیفکیٹ کو تسلیم کیا تھا۔

 

یورپی یونین میں منظور شدہ سرٹیفکیٹ بائیون ٹیک فائزر۔ ماڈرنا، آسڑا زینیکا ، جانسن اینڈ جانسن ویکسین پر محیط ہے۔

وہ لوگ جو آخری خوراک کے بعد 2 ہفتے گزار چکے ہوتے  ہیں، عام طور پر ان کے لیے اضافی ٹیسٹ یا سفر پر پابندیاں عائد نہیں ہوتیں۔



متعللقہ خبریں