نیدر لینڈ میں کورونا لاک ڈاون مخالف مظاہرے، دو افراد زخمی
روٹر ڈیم شہر میں مشعل بردار مظاہرین نے ایک پولیس وین ک کو نذر آتش کر دیا اور پولیس پر پتھراؤ بھی کیا، جس کے جواب میں پولیس نے ہوائی فائرنگ کی
1736499
نیدر لینڈز میں کووڈ لاک ڈاؤن کے خلاف مظاہرہ کرنے والوں اور حفاظتی قوتوں کے مابین تصادم کے نتیجے میں کم از کم دو افراد زخمی ہو گئے ہیں۔
روٹر ڈیم شہر میں مشعل بردار مظاہرین نے ایک پولیس وین ک کو نذر آتش کر دیا اور پولیس پر پتھراؤ بھی کیا، جس کے جواب میں پولیس نے ہوائی فائرنگ کی۔
اس تشدد کی وجہ سے دو افراد زخمی ہو گئے۔
یہ مظاہرے ایک ایسے وقت میں شروع ہوئے، جب ڈچ حکومت کی طرف سے عوامی مقامات پر ایسے افراد کے داخلے پر پابندی لگانے کا منصوبہ بنایا جا رہا ہے، جو مکمل ویکسینیشن کا سرٹیفیکیٹ یا کووڈ انیس سے صحت یابی کا ثبوت فراہم نہیں کر سکیں گے۔