لا پالما کا عتاب ٹھنڈا ہونے میں نہیں آ رہا

آج صبح آتش فشاں نے پہلے سے زیادہ مقدار میں لاوا اُگلا

1724509
لا پالما کا عتاب ٹھنڈا ہونے میں نہیں آ رہا

اسپین کے کنیری جزائر کے لاپالما جزیرے میں واقع آتش فشاں کمبرے وئیجا فعالیت کے بعد دوسرے مہینے میں بھی لاوا اُگلنا جاری رکھے ہوئے ہے۔

آج صبح آتش فشاں نے پہلے سے زیادہ مقدار میں لاوا اُگلا۔ 33 دن سے آتش فشاں سے نکلنے والا یہ لاوا زیادہ تر رہائشی مکانات پر مشتمل 2 ہزار 185 عمارتوں کو ملیا میٹ کر چکا ہے۔

اس کے علاوہ 19 ستمبر سے شروع ہونے والے آتش فشانی دھماکے اب تک تقریباً 900 ہیکٹر اراضی کو لاوے سے ڈھک چُکے ہیں۔

علاقے میں مقیم 7 ہزار افراد اپنے گھر بار خالی کرنے پر مجبور ہو چکے ہیں۔



متعللقہ خبریں