برطانیہ: کینسر کے مریضوں کا علاج فٹبال اسٹیڈئیموں اور شاپنگ سینٹروں میں کیا جائے گا

کووِڈ۔19 کے خلاف جدوجہد میں مصروف ہسپتالوں کے بوجھ کو کم کرنے کے لئے  کینسر کے ٹیسٹ اور معائنے کا کام فٹبال اسٹیڈئیموں اور شاپنگ سینٹروں میں کیا جائے گا: صادق جاوید

1713315
برطانیہ: کینسر کے مریضوں کا علاج فٹبال اسٹیڈئیموں اور شاپنگ سینٹروں میں کیا جائے گا

برطانیہ کی حکومت نے کہا ہے کہ کووِڈ۔19 کے خلاف جدوجہد میں مصروف ہسپتالوں کے بوجھ کو کم کرنے کے لئے  کینسر کے ٹیسٹ اور معائنے کا کام فٹبال اسٹیڈئیموں اور شاپنگ سینٹروں میں کیا جائے گا۔

برطانیہ کے وزیر صحت صادق جاوید نے کہا ہے کہ کینسر کے  لاکھوں مریضوں کے ٹیسٹ اور معائنے کے لئے ملک بھر میں 40 نئے مراکز قائم کئے جائیں گے۔

حکومت نے ہسپتالوں کا بوجھ کم کرنے اور آئندہ سال بھر میں 2،8 ملین زندگیاں بچانے کے لئے مذکورہ ٹیسٹ مراکز کے قیام کے  لئے 350 اسٹرلن کی سرمایہ کاری کی ہے۔

ڈاکٹر کینسر کے مریضوں ک براہ راست و ان مراکز کی طرف بھیجیں گے۔

نئے کینسر مراکز میں برنگٹن فالمیر کمیونٹی اسٹیڈئیم اور بارنسلے  کا 'دی گلاس ورک' شاپنگ مال بھی شامل ہے۔

مذکورہ مراکز آئندہ 6 ماہ کے دوران خدمات دینا شروع کر دیں گے اور مارچ تک مکمل طور پر فعال ہو جائیں گے۔



متعللقہ خبریں