یورپی یونین: ہم سعودی عرب میں اصلاحات کا خیر مقدم کرتے ہیں

یورپی یونین، سعودی عرب میں کی جانے والی اصلاحات کا خیر مقدم کرتی ہے: یورپی یونین

1711620
یورپی یونین: ہم سعودی عرب میں اصلاحات کا خیر مقدم کرتے ہیں

یورپی یونین نے سعودی عرب میں کی جانے والی اصلاحات پر ممنونیت کا اور بعض حقوق اور آزادیوں کے معاملے میں اندیشوں کا اظہار کیا ہے۔

یورپی یونین شعبہ امور خارجہ سے جاری کئے گئے بیان کے مطابق کل یورپی یونین اور سعودی عرب کے درمیان پہلا انسانی حقوق ڈائیلاگ اجلاس منعقد ہوا۔

یورپی یونین کے خصوصی نمائندہ برائے انسانی حقوق ایمون گیلمور اور سعودی عرب انسانی حقوق کمیشن کے سربراہ عواد صالح العواد کی سربراہی میں اور رکن ممالک کے نمائندہ مبصروں کی شرکت سے منعقدہ اجلاس میں متعدد موضوعات پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔

اجلاس کے بعد جاری کئے گئے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ یورپی یونین، سعودی عرب میں خاص طور پر سوشیو اکنامک  شعبے میں کی جانے والی اصلاحات کا خیر مقدم کرتی ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب میں خواتین کے حقوق کے بارے میں اہم اقدامات کئے گئے ہیں۔ یورپی یونین نے خواتین کے تمام انسانی حقوق سے مکمل استفادے کو یقینی بنانے کے معاملے میں سعودی حکام کی حوصلہ افزائی کی ہے۔

مزید کہا گیا ہے کہ یورپی یونین نے  متوقع عدالتی اصلاحات کے بارے میں معلومات حاصل کی ہیں اور اجلاس میں اظہار بیان ، دین، اعتقاد، احتجاج اور سوسائٹی بنانے سے متعلق معاشرتی و سیاسی حقوق کے ساتھ ساتھ پھانسی کی سزا کے معاملے میں یونین کے اندیشوں کا اظہار کیاہے۔

فریقین نے اگلا اجلاس 2022 میں سعودی عرب میں کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔



متعللقہ خبریں