جرمنی:SPD اور گرین پارٹی مخلوط حکومت بنانے پر مذاکرات کریں گے
جرمنی میں وفاقی پارلیمانی انتخابات کے بعد سب سے زیادہ ووٹ حاصل کرنے والی جماعت سوشل ڈیموکریٹک پارٹی اور تیسرے نمبر پر آنے والی گرین پارٹی نے ممکنہ اتحاد پر غور وخوض کا عندیہ دیا ہے
1711749
جرمنی میں وفاقی پارلیمانی انتخابات کے بعد سب سے زیادہ ووٹ حاصل کرنے والی جماعت سوشل ڈیموکریٹک پارٹی اور تیسرے نمبر پر آنے والی گرین پارٹی نے ممکنہ اتحاد پر غور وخوض کا عندیہ دیا ہے۔
بتایا گیا ہے کہ اس سلسلے میں اعلیٰ سطح کی پہلی ملاقات ممکنہ طور پر رواں ہفتے ہو گی۔
یاد رہے کہ گزشتہ اتوار کو ہونے والے انتخابات میں انگیلا میرکل کی موجودہ حکمران جماعت کرسچین ڈیموکریٹک یونین دوسرے نمبر پر آئی۔
انتخابی نتائج کے مطابق سوشل ڈیموکریٹک پارٹی اور یونین جماعتیں دونوں ہی تین جماعتی اتحادی حکومت بنانے کی حالت میں ہیں۔