خطہ بلقات کے مسائل کے حل میں ترکی کا کردار ہمیشہ نمایاں رہا ہے، عزت بیگووچ

سرائیوو۔ بلغراد ہائی وے منصوبہ  مل جل کر کام کرنے کے لیے ایک اہم موقع تشکیل دیتا ہے

1709165
خطہ بلقات کے مسائل  کے حل میں ترکی کا کردار ہمیشہ نمایاں رہا ہے، عزت بیگووچ

بوسنیائی   عوامی  اسمبلی و ڈیموکریٹک ایکشن پارٹی کے رہنما  بیکر عزت بیگووچ  کا کہنا ہے کہ ترکی نے مسئلہ بلقان کے حل میں  معاونت فراہم کی ہے۔

عزت بیگووچ نے انادولو ایجنسی سے انٹرویو میں  بتایا ہے کہ ترکی خطے میں  باشعور سیاسی و سفارتی پالیسیوں پر عمل پیرا ہے اور یہ یہاں کے مسائل کے حل میں اہم سطح کی خدمات ادا کر رہا ہے۔

صدر رجب طیب ایردوان  کے ہمیشہ بوسنیا   اوربوسنیائی شہریوں کے دوست ہونے کا اظہار کرنے والے وزت بیگووچ نے  بتایا کہ ترکی کا تعاون حاصل ہونے والا  سرائیوو۔ بلغراد ہائی وے منصوبہ  مل جل کر کام کرنے کے لیے ایک اہم موقع تشکیل دیتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ منصوبہ نہ صرف بوسنیا بلکہ پورے خطے کے ممالک کے لیے   مالی و بنیادی ڈھانچے کے اعتبار سے  کلیدی اہمیت کا حامل ہے۔  جو کہ بوسنیا اور سربیا کے مابین موجودہ تناؤ  میں گراوٹ  لانے میں بھی معاون ثابت ہو گا۔



متعللقہ خبریں