ناروے کے عام انتخابات،حزب اختلاف کو برتری حاصل

سرکاری ٹی وی چینل NRK کے مطابق،غیر سرکاری نتائج کی رو سے  لیبر پارٹی کو 26٫3 فیصد جبکہ بائیں بازو کی سوشلسٹ پارٹی کو 7٫3 ،ریڈ پارٹی کو 4٫6  اور گرینز پارٹی کو 3٫7 فیصد ووٹ ملے

1706030
ناروے کے عام انتخابات،حزب اختلاف کو برتری حاصل

 ناروے میں ہوئے عام انتخابات میں حزب اختلاف  کی لیبر پارٹی  کو برتری حاصل ہو رہی ہے۔

 ملک میں 38 لاکھ80 ہزار رائے دہندگان نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا ۔

 سرکاری ٹی وی چینل NRK کے مطابق،غیر سرکاری نتائج کی رو سے  لیبر پارٹی کو 26٫3 فیصد جبکہ بائیں بازو کی سوشلسٹ پارٹی کو 7٫3 ،ریڈ پارٹی کو 4٫6  اور گرینز پارٹی کو 3٫7 فیصد ووٹ ملے ۔

 اس طرح سے 169 رکنی پارلیمان میں بائیں بازو کے دھڑے کو 104  اور دائیں بازو  کی سیاسی جماعتوں کو 65 نشستیں حاصل ہوئی ہیں۔

 امکان ہے کہ سرکاری نتائج  آنے کے بعد  لیبر پارٹی کے صدر جانز گار اسٹوئر کی زیر قیادت مخلوط حکومت بنے گی  جبکہ  8 سالہ بر سر اقتدار حکومت میں شامل  کنزرویٹیوز پارٹی کی لیڈر اور وزیر اعظم ارنا سولبرگ مستعفی ہو جائیں گی ۔

 



متعللقہ خبریں