لاک ڈاؤن سے قبل پیرس سے عوام کا فرار
الے دی فرانس علاقے میں 700 کلو میٹر طویل گاڑیوں کی قطار بن گئی
1518982
فرانس میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں تیزی آنے کے بعد آج سے نافذ العمل لاک ڈاؤن پر دارالحکومت پیرس سے دوسرے مقامات کو نقل مکانی کرنے کے خواہاں شہریوں نے ٹریفک کو مکمل طور پر لاک کر دیا۔
ہزاروں کی تعداد میں پیرس کے مکین کل شام سے دوسرے مقامات کو جانے کی کوشش میں ہیں جس کے باعث الے دی فرانس علاقے میں 700 کلو میٹر طویل گاڑیوں کی قطار بن گئی۔
فرانسیسی میڈیا کے مطابق پیرس کے مکینوں کی اکثریت تنہائی میں وقت گزارنے کے عمل کو تنگ فلیٹوں کے بجائے نواحی علاقوں میں قیام کو ترجیح دے رہی ہے۔
حکومتِ فرانس نے لاک ڈاؤن کے 4 ہفتوں تک جاری رہنے کی اطلاع دی تھی۔
متعللقہ خبریں
جرمنی: چاقو حملہ، ایک کمسن بچے سمیت 2 افراد ہلاک
اشافن برگ کی ایک گلی میں کئے گئے چاقو حملے میں ایک کمسن بچے سمیت 2 افراد ہلاک ہو گئے ہیں