"مجھے محمد سے محبت ہے" کوسووا کے اسمبلی ممبر کی جوابی ٹویٹ

میں نے یہ ماسک کوسووا میں فرانس کے سفیر کے پیغمبر اسلام کے خلاف توہین آمیز ٹویٹ کے جواب میں اور ولادت باسعادت کے مہینے کی مناسبت سےپہنا ہے: ایمن رحمانی

1515528
"مجھے محمد سے محبت ہے" کوسووا کے اسمبلی ممبر کی جوابی ٹویٹ

کوسووا میں حزب اختلاف پارٹی کے اسمبلی ممبر ایمن رحمانی نے اسمبلی کے جنرل کمیٹی اجلاس میں "I Love Muhammed" یعنی "مجھے محمد سے محبت ہے" کی تحریر والا ماسک پہن کر شرکت کی۔

رحمانی نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ" میں نے یہ ماسک کوسووا میں فرانس کے سفیر کینڈریم گاشی  کے پیغمبر اسلام کے خلاف توہین آمیز کارٹون والی ٹویٹ کے جواب میں اور ولادت باسعادت کے مہینے کی مناسبت سےپہنا ہے"۔

رحمانی نے سوشل میڈیا سے شئیر کی گئی تصویر کے ساتھ جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ "پُرسکون اور متحمل ردعمل کا مظاہرہ کریں، حقارت اور تمسخر سے پرہیز کریں ۔ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو انسانیت کے لئے رحمت بنا کر بھیجا گیاہے"۔

رحمانی نے کہا ہے کہ گاشی کا، اس اقدام کے بارے میں، اپنے ملکی اداروں کے سامنے جواب دینا ضروری ہے۔ انہیں اس ملک کے شہریوں کے دینی اعتقادات کا تمسخر اڑانے کی اجازت نہیں دی جانی چاہیے کہ جس کی وہ نمائندگی کر رہے ہیں  اور جہاں کے شہریوں کی جیب سے ان کی تنخواہ ادا کی جا رہی ہے۔

واضح رہے کہ گاشی کی ٹویٹ  پر کوسووا اسلام یونین ، اسمبلی ممبران اور شہریوں کی طرف سے ردعمل کا اظہار کیا گیا تھا۔

گاشی نے 19 اکتوبر کو فرانسیسی روزنامے لے فگارو کے شائع کردہ شارلی ہیبڈو  کے کارٹون کو ٹویٹ کیا تھا۔



متعللقہ خبریں