فضولی شہر کو آرمینی قبضے سے نجات دلا دی گئی ہے، صدر آذربائیجان

ہم اپنی سرزمین کو واپس لیں گے ہر کس اسے جان لے۔

1510818
فضولی شہر کو آرمینی قبضے سے نجات دلا دی گئی ہے، صدر آذربائیجان

آذری صدر الہام علی یف نے اعلان کیا ہے کہ فضولی شہر کو آرمینی قبضے سے نجات دلا دی گئی ہے۔

صدر علی یف نے قوم سے خطاب کرتے ہوئے بتایاکہ’’ آرمینی مذموم حملے آذری عوام کے ارادے  اور جذبے کو ہر گز نہیں توڑ سکتے، ہم کبھی بھی شہریوں کو ہدف نہیں بنائیں گے اور دشمن کو میدان ِ جنگ میں جواب دیا جائیگا۔ ان کی کاروائیاں  قتل ِ عام کے مترادف ہیں، جس کا ہرجانہ انہیں ادا کرنا ہو گا۔ ‘‘

انہوں  نے  سوال اٹھایا کہ  ایک غریب ملک اس حد تک اسلحہ کہاں سے حاصل کر رہا ہے؟ انہیں یہ اسلحہ کون فراہم کر رہا ہے؟  ہم نے فضولی شہر کو قابضوں سے نجات دلا دی  ہے اب یہاں پر مساجد سے اذانیں بلند  ہوں گی۔

آرمینی فوج سے  آذری سرزمین سے انخلا کرنے کی اپیل کرنے والے صدر علی یف کا کہنا تھا کہ ’’محض اسے طریقے سے فائر بندی کا قیام عمل میں آسکتا ہے ، ہم اپنی سرزمین کو واپس لیں گے ہر کس اسے جان لے۔‘‘

 دوسری جانب آذری فوج  کی مقبوضہ علاقوں کی جانب پیش قدم جاری ہے، ملکی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ آعدرے، آعدام، فضولی اور جبریل  میں تناؤ کا ماحول برقرا ر ہے۔

بتایا گیا ہے کہ آرمینی فوج کے 7 عدد ٹینک، 2 گراڈ میزائل نظام، 8 ڈی۔30 اور 1 ڈی۔120 توپوں اور فوجی سازو سامان لادی 10 گاڑیوں کو تباہ کر دیا گیا ہے اور آذری فوج کو تمام تر محاذوں پر دشمن پر برتری حاصل ہے۔

 



متعللقہ خبریں