نوالنی کی زہر خوانی،روس پر پابندیاں لگ سکتی ہیں:جرمنی

جرمن وزیر خارجہ ہائیکو ماس نے کہا ہے کہ اگر روس نے نوالنی کی زہر خوانی کے بارے میں دنیا کو معلومات نہیں دیں تو اس کی ذمے داری اس پر عائد ہوگی اور ممکن ہے اس پر مشترکہ پابندیاں لگا دی جائیں

1505507
نوالنی کی زہر خوانی،روس پر پابندیاں لگ سکتی ہیں:جرمنی

جرمن وزیر خارجہ ہائیکو ماس نے کہا ہے کہ  روسی مخالف لیڈر الیکسی نوالنی  کی زیر خوانی سے متعلق  جرمنی  یورپ کی تخفیف کیمیائی اسلحے کی تنظیم  سے  روس  کے خلاف کسی ممکنہ عملی اقدام  کے سلسلے میں  بات چیت کرے گا۔

ماس نے  وفاقی پارلیمان سے خطاب کے دوران  نوالنی کی زہر خوانی کو عالمی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے کہا کہ  اس واقعے کی جڑ تک جایا جائے گا،اگر روس نے اس بارے میں دنیا کو معلومات نہیں دیں تو  ذمے داری اس پر عائد ہوگی اور ممکن ہے اس پر مشترکہ پابندیاں لگا دی جائیں۔

 

 



متعللقہ خبریں