آذری فوج نے مزید تین دیہاتوں اور سٹریٹیجک چوٹیوں کو اپنے کنٹرول میں لے لیا

’’آج ہماری  بہادر فوج نے  تین دیہاتوں کو نجات دلائی ہے، فوج کے کامیاب آپریشنز جاری ہیں۔قاراباغ ، آذربائیجان کا حصہ ہے۔ ‘‘ الہام علی یف

1503569
آذری فوج نے مزید تین دیہاتوں اور سٹریٹیجک چوٹیوں کو اپنے کنٹرول میں لے لیا

آذری فوج کے مقبوضہ علاقوں کو نجات دلانے کے لیے شروع کردہ آپریشن میں جبریل  کے مزید تین دیہاتوں اور بعض سٹریٹیجک پہاڑیوں  کا کنٹرول سنبھال لیا گیا ہے۔

کل رات بھر جاری رہنے والی جھڑپیں جبریل کی جانب زور پکڑ گئیں اور آذری فوج نے شہالی آغالی، سارے جالی اور مزرے دیہاتوں کو قبضے سے نجات دلا دی۔

آذری فوجیوں نے فرنٹ لائن کے مختلف مقامات پر بعض سٹریٹیجک پہاڑیوں کو بھی آرمینی قوتوں سے پاک کر لیا۔

صدر الہام علی یف نے اپنی ٹویٹ میں لکھا ہے کہ ’’آج ہماری  بہادر فوج نے  تین دیہاتوں کو نجات دلائی ہے، فوج کے کامیاب آپریشنز جاری ہیں۔قاراباغ ، آذربائیجان کا حصہ ہے۔ ‘‘

اس ملک کے فوجی دستوں نے آرمینی فوج کے 4 گریڈ میزائل نظام اور تین ٹینک تباہ کر دیے، دوسری جانب آرمینی فوج نے شہری بستیوں پر بھاری اسلحہ سے فائرنگ کی۔

ملک کے دوسرے بڑے شہر گینجے  کی تحصیلوں اور بعض دیہاتوں پر توپ کے گولے برسائے گئے۔

بردے اور آعدام میں دو شہری ان حملوں میں اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

دوسری  جانب امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو، روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف اور فرانسیسی وزیر خارجہ نے ایک مشترکہ اعلامیہ جاری کرتے ہوئے جھڑپوں کے خاتمے کی اپیل کی ہے۔



متعللقہ خبریں