ترکی، آذربائیجان ۔ آرمینیا جنگ میں فریق نہیں ہے، صدر الہام علی یف

روسی سرکاری ٹیلی ویژن    روسیا۔24 سے انٹرویو  میں علی یف نے آرمینیا کے آذربائیجان کے خلاف حملوں کے نتیجے میں پہاری قارا باغ میں بڑنے والی  کشیدگی کے بارے میں بیانات دیے

1500024
ترکی، آذربائیجان ۔ آرمینیا جنگ میں فریق نہیں ہے، صدر الہام علی یف

آذربائیجان کے صدر الہام علی یف  کا کہنا کہ ترکی اس وقت آرمینیا کے ساتھ جھڑپ میں فریق نہیں اور یہ صرف ان کے حوصلے بلند کرنے کی خدمات ادا کر رہا ہے۔

روسی سرکاری ٹیلی ویژن    روسیا۔24 سے انٹرویو  میں علی یف نے آرمینیا کے آذربائیجان کے خلاف حملوں کے نتیجے میں پہاری قارا باغ میں بڑنے والی  کشیدگی کے بارے میں بیانات دیے۔

آرمینی حملوں میں آذربائیجانی فوجیوں اور شہریوں کے ہلاک ہونے پر توجہ مبذول کرانے والے علی یف نے بتایا کہ ’’ہم حملہ آور ملک کو اپنی عوام اور ملک کے تحفظ کی خاطر لازمی جواب دینے پر مجبور ہوئے ہیں۔

الہام علی یف نے ترکی کے آذربائیجان اور آرمینیا کے مابین  جھڑپوں کا فریق نہ ہونے کی وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ ’’ترکی کا کردار  خطے میں حالات کو معمول پر لانے  پر مبنی ہے۔ ترکی ہمارا برادر اور اتحادی ملک ہے۔ جھڑپیں چھڑنے پر ترکی نے صدر رجب طیب ایردوان اور دیگر حکام  کی سطح پرہمارے ملک  کی عالمی قوانین کی رو سے حمایت کی ہے۔ کیونکہ آرمینیا ہماری سرزمین پر قبضہ جماتے ہوئے  ہٹ دھری کے ساتھ عالمی قوانین کی خلاف ورزیوں کا مرتکب ہو رہا ہے۔

 



متعللقہ خبریں