امریکہ سلامتی کونسل کی کالعدم پابندیوں کو فعال کرنے کا اہل نہیں ہے: بوریل

ایران کے ساتھ جوہری سمجھوتے سے دستبرداری کی وجہ سے امریکہ اقوام متحدہ  کی پابندیوں کو دوبارہ نافذ العمل  نہیں کر سکے گا: جوزف بوریل

1493957
امریکہ سلامتی کونسل کی کالعدم پابندیوں کو فعال کرنے کا اہل نہیں ہے: بوریل

یورپی یونین نے کہا ہے کہ 2015 میں ایران کے ساتھ طے پانے والے جوہری سمجھوتے سے دستبرداری کی وجہ سے امریکہ اقوام متحدہ  کی پابندیوں کو دوبارہ نافذ العمل  نہیں کر سکے گا۔

یورپی یونین کے امورِ خارجہ و سلامتی پالیسیوں  کے کمشنر اور ایران اور مغربی ممالک کے درمیان طے پانے والے مشترکہ جامع عملی پلان سمجھوتے کے کمبائن کمیشن کوآرڈینیٹر جوزف بوریل  نے امریکہ کے ایران پر اقوام متحدہ کی پابندیاں دوبارہ شروع کروانے  سے متعلق تحریری بیان جاری کیا ہے۔

بوریل نے کہا ہے کہ ہم نے امریکہ انتظامیہ کے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی 2231 نمبر فیصلے کے ساتھ کالعدم کی گئی پابندیوں کو فعال بنانے کے اعلان کو نوٹ کر لیا ہے۔

صدر اوباما کے دور میں طے پانے والے سمجھوتے سے ٹرمپ انتظامیہ کی یک طرفہ دستبرداری کی یاد دہانی کرواتے ہوئے بوریل نےکہا ہے کہ امریکہ انتظامیہ  نے سمجھوتے سے دستبرداری کے بعد JCPOA کی کاروائیوں میں سے کسی میں بھی شرکت نہیں کی جس وجہ سے امریکہ کو JCPOA کا فریق ملک شمار نہیں کیا جا سکتا۔ یہی وجہ ہے کہ امریکہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی کالعدم پابندیوں کو دوبارہ شروع نہیں کروا سکتا۔



متعللقہ خبریں