اسرائیل ۔ متحدہ عرب امارات معاہدے کا یورپی یونین خیر مقدم کرتی ہے، بوریل

یہ چیز دونوں فریقین کے مفادات اور علاقائی استحکام کے لیے اہم ہے

1473340
اسرائیل ۔ متحدہ عرب امارات معاہدے کا یورپی یونین خیر مقدم کرتی ہے، بوریل

یورپی یونین  خارجہ تعلقات و سلامتی پالیسیوں کے نمائندہ اعلی بوریل  کا کہنا ہے کہ ہم اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے مابین حالات کو معمول پر لانے پر مبنی معاہدے کا خیر مقدم کرتے ہیں تا ہم  اسرائیل کو الحاق منصوبے سے دستبردار ہو جانا چاہیے۔

جوزف بوریل نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ کے ذریعے اپنے بیان میں کہا ہے کہ’’ اسرائیل۔ متحدہ عرب امارات  کے مابین معاہدہ باعث مسرت ہے، یہ چیز دونوں فریقین کے مفادات اور علاقائی استحکام کے لیے اہم ہے۔‘‘

اسرائیل کے دریائے اردن  کے مغربی کنارے  کے الحاق منصوبے کو التوا میں ڈالنے کو ایک مثبت قدم کے طور پر پیش کرتے ہوئے بوریل کا کہنا  ہے کہ  اب   منصوبوں کو مشترکہ طور پر ختم کر دینا چاہیے۔  یورپی یونین، عالمی مفہوم  میں مصالحت قائم ہونے والے اساس  کی بنیاد پر دو مملکتی حل کے حوالے سے اسرائیل۔ فلسطین مذاکرات کے عمل کو جاری رکھے جانے کی امید رکھتی ہے۔

 



متعللقہ خبریں