امریکہ اور یورپ کورونا وائرس کی وجہ سے بے حال، جرمنی میں احتجاجی مظاہرہ

جرمنی کے دارالحکومت برلن میں کووِڈ۔19 حفاظتی تدابیر کے خلاف وزارت اعظمیٰ کی عمارت کے سامنے ہزاروں افراد کا احتجاجی مظاہرہ

1465820
امریکہ اور یورپ کورونا وائرس کی وجہ سے بے حال، جرمنی میں احتجاجی مظاہرہ

دنیا بھر میں کورونا وائرس کووِڈ۔19 کی وجہ سے ہلاکتوں کی تعداد 6 لاکھ 89 ہزار 75، مریضوں کی تعداد 18 لاکھ 34 ہزار اور صحتیاب ہونے والوں کی تعداد ایک کروڑ 13 لاکھ 39 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔

وباء سے سب سے زیادہ متاثر ہ  ملک امریکہ میں اموات کی تعداد ایک لاکھ 57 ہزار 905 اور مریضوں کی تعداد 47 لاکھ 64 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ امریکی اسمبلی کے ریاست آریزونا کے ممبر ڈیموکریٹ 'گریجالوا ' کا بھی کووڈ۔19 ٹیسٹ مثبت نکلا ہے۔

یورپ میں وباء سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک برطانیہ میں اس وقت تک ہلاکتوں کی تعداد 46 ہزار 193 اور مریضوں کی تعداد  3 لاکھ 3 ہزار 952 ہو گئی ہے۔

3 ہزار 596 اموات کے ساتھ ارجنٹائن میں وباء سے سب سے زیادہ متاثرہ شہر دارالحکومت بیونس ائرس اور اس کے اطراف میں قرنطینہ کی مدت کو 16 اگست تک بڑھا دیا گیا ہے۔

بیلجئیم میں کورونا وائرس کی وجہ سے  اموات کی تعداد  9 ہزار 845 اور مریضوں کی تعداد 69 ہزار 402 ہے

9 ہزار 226 اموات اور 2 لاکھ 11 ہزار 77 مریضوں کے ساتھ جرمنی کے دارالحکومت برلن میں "کوارڈنکن 711" نامی تنظیم نے ہزاروں افراد کے ساتھ کووِڈ۔19 کی تدابیر کے خلاف وزارت اعظمیٰ کی عمارت کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔

فرانس میں وائرس کی وجہ سے اموات کی تعداد 30 ہزار 265 اور مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 87 ہزار 919 ہے۔



متعللقہ خبریں