یورپی یونین ریسکیو پیکیج اور مستقبل کے بجٹ پر تاحال مطابقت قائم نہیں کر سکی

سربراہان نے کچھ مدت کے لیے اجلاس کو وقفہ دیا ہے آج بعد از دوپہر یہ دوبارہ یکجا ہو ں گے

1458053
یورپی یونین ریسکیو پیکیج اور مستقبل کے بجٹ پر تاحال مطابقت قائم نہیں کر سکی

یورپی یونین کے 27 ممالک کے  سربراہان کی جانب سے کورونا  وبا کے معاشی اثرات  کے بر خلاف تیار کردہ ریسکیو پیکیج اور مستقبل کے بجٹ پر بروز جمعہ سے ابتک جاری مذاکرات میں تا حال کوئی معاہدہ طے نہیں کر پائے  تو سربراہی اجلاس کے شیڈول میں مزید توسیع کر دی گئی ہے۔

یورپی یونین کونسل کے ترجمان بیرنڈ لیٹس نے ٹویٹر پر لکھا ہے کہ گزشتہ جمعہ سے ابتک بیلجین دارالحکومت برسلز میں منعقدہ یورپی یونین سربراہی اجلاس  کےد ورانیہ میں توسیع کر دی گئی ہے ۔

لیٹس کا کہنا ہے کہ سربراہان نے کچھ مدت کے لیے اجلاس کو وقفہ دیا ہے آج بعد از دوپہر یہ دوبارہ یکجا ہو ں گے۔

 

 



متعللقہ خبریں