لیبیا میں طرفین فوری طور پر مذاکرات کی میز پر آئیں :جرمنی

جرمن وزیر خارجہ  نے کہا کہ  میری طرفین سے گذارش ہے کہ وہ  مشترکہ موقف اپناتے ہوئے فوری  طور پر اور بلا مشروط مذاکرات کی میز پر آئیں جس کےلیے ضروری ہے کہ سیرتہ اور جفرا کے علاقوں کو فوجیوں سے پاک کیا جانا چاہیئے

1451803
لیبیا میں طرفین فوری طور پر مذاکرات کی میز پر آئیں :جرمنی

جرمن وزیر خارجہ ہائکو ماس نے لیبیائی طرفین  کے درمیان بلا مشروط اور فوری طور پر مذاکرات کے آغاز کی اہمیت اجاگر  کی ہے۔

انہوں نے  کہا کہ اس کےلیے ضروری ہے کہ سیرتہ اور جفرا کو فوجیوں سے پاک کیا جانا چاہیئے۔

ماس نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں  برلن کانفرنس کے شرکا کے درمیان  لیبیا کے معاملے میں  کیے گئے خطاب کے دوران  کہا کہ اس کانفرنس کو 6 ماہ کا عرصہ گزرنے کے باوجود لیبیا کا تنازعہ جوں کا توں برقرار ہے حتی  عالمی وبا  بھی اس خانہ  جنگی کو روکنے میں ناکام رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ  میری طرفین سے گذارش ہے کہ وہ  مشترکہ موقف اپناتے ہوئے فوری  طور پر اور بلا مشروط مذاکرات کی میز پر آئیں جس کےلیے ضروری ہے کہ سیرتہ اور جفرا کے علاقوں کو فوجیوں سے پاک کیا جانا چاہیئے

 



متعللقہ خبریں