یوکرین میں جنگلاتی آگ زور پکڑ گئی،6 افراد ہلاک 9 زخمی

مشرقی یوکرین کے شہر لوگانسک میں جنگلاتی آگ کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک اور 9 زخمی ہو گئے

1451385
یوکرین میں جنگلاتی آگ زور پکڑ گئی،6 افراد ہلاک 9 زخمی

مشرقی یوکرین کے شہر  لوگانسک میں جنگلاتی آگ کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک اور 9 زخمی ہو گئے۔

قومی ادارہ برائے ہنگامی حالات کے مطابق ، یہ جنگلاتی آگ گزشتہ روز دوپہر 1 بجے  کے وقت لگی جس میں شدید جھکڑوں کے باعث شدت پیدا ہو گئی۔

 ابتدائی اطلاعات آنے تک  6 افراد ہلاک اور 9 زخمی ہو گئے جبکہ 110 مکانات کو نقصان بھی پہنچا۔

 صدر ولادمیر زیلنسکی نے  آگ بجھانے کےلیے  فوری طور پر وزارت  داخلہ آرسن آواکوف ، قومی سلامتی و دفاعی کونسل کے مشیر اولیکسی دانی لوف ،صدارتی مشیر برائے دفتری امور آندرے   کے ساتھ ایک ہنگامی اجلاس منعقد کیا ۔

بتایا گیا ہے کہ  120 ہیکٹر کے  رقبے پر  پھیلی آگ کو بجھانے کےلیے یوکرینی مسلح افواج کے 386 ملازمین ،90 عدد فائر بریگیڈ کی گاڑیاں اور 2 طیارے مصروف ہیں۔

 



متعللقہ خبریں