بیلجئیم: اسرائیل کے الحاق پلان کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

سینکڑوں مظاہرین امریکی سفارت خانے کے قریب جمع ہوئے اور اسرائیل مخالف نعرے لگائے

1445173
بیلجئیم: اسرائیل کے الحاق پلان کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

بیلجئیم کے دارالحکومت برسلز میں اسرائیل کے زیر قبضہ دریائے اردن کے مغربی کنارے میں غیرقانونی یہودی بستیوں اور اردن وادی کے الحاق پلان کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

متعدد تنظیموں کی اپیل پر سینکڑوں مظاہرین امریکی سفارت خانے کے قریب ٹرون اسکوائر میں جمع ہوئے اور اسرائیل مخالف نعرے لگائے۔

مظاہرین نے ہاتھوں میں فلسطین کے پرچم اور "فلسطین زندہ باد" اور "اسرائیل فلسطین کو اپنی کالونی بنا رہا ہے فلسطین تکلیف میں ہے" جیسے نعروں والے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے۔

مظاہرے میں پولیس نے سخت حفاظتی اقدامات اختیار کر رکھے تھے۔

واضح رہے کہ امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 28 جنوری کو اسرائیل کے صدر بنیامین نیتان یاہو کے ساتھ وائٹ ہاوس میں کی گئی پریس کانفرنس میں نام نہاد مشرق وسطیٰ امن پلان کا اعلان کیا تھا۔ یہ پلان دریائے اردن کے مغربی کنارے میں واقع غیر قانونی یہودی بستیوں کو اسرائیلی زمین قبول کرنے اور فلسطین کی اردن وادی پر تل ابیب کی حاکمیت کے دوام جیسی شقوں پر مشتمل ہے۔



متعللقہ خبریں