وبا سے یورپ میں پناہ کی درخواستوں میں ریکارڈ سطح پر کمی

یورپی ممالک کو ماہ اپریل میں 8 ہزار 730 پناہ کی درخواستیں موصول ہوئی ہیں، جو کہ وبا سے قبل کے جنوری اور فروری  کے مقابلے میں 87 فیصد تک کم ہیں

1434636
وبا سے یورپ میں  پناہ کی درخواستوں میں ریکارڈ سطح پر کمی

یورپی یونین  کو پناہ کی درخواستوں میں  ریکارڈ حد تک کمی آئی ہے۔

یورپی اسائلم سپورٹ  آفیس  کی جانب سے جاری کردہ خصوصی رپورٹ کے مطابق یورپی ممالک کو ماہ اپریل میں 8 ہزار 730 پناہ کی درخواستیں موصول ہوئی ہیں، جو کہ وبا سے قبل کے جنوری اور فروری  کے مقابلے میں 87 فیصد تک کم ہیں۔

تبصرے کے مطابق عام وبا سے پابندیوں اور قومی سطح پر سخت حفاظتی تدابیر نے یورپ میں پناہ کی درخواستوں میں ڈرامائی   حد تک گراوٹ لائی  ہے۔

رپورٹ میں یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ عام وبا کے بعد معمول کی زندگی کی جانب لوٹنے کے بعد درخواستوں کی شرح میں  دوبارہ سے اضافے کی توقع کی جاتی ہے۔

 

 



متعللقہ خبریں