مغرب کورونا وائرس سے نڈھال

یورپ میں برطانیہ وباء کا مرکز بنا ہوا ہے ملک میں اموات کی تعداد 36 ہزار 793 افراد تک پہنچ گئی

1423160
مغرب کورونا وائرس سے نڈھال

کورونا وائرس کووِڈ۔19 کی وجہ سے دنیا بھر میں اموات کی تعداد 3 لاکھ 46 ہزار 700، مریضوں کی تعداد ساڑھے 5 ملین اور شفا یاب ہونے والوں کی تعداد 23 لاکھ 3 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔

امریکہ اور مغربی دنیا میں کورونا گراف کچھ اس طرح ہے۔

امریکہ میں اموات کی تعداد 99 ہزار

برازیل 22 ہزار 666 اور

میکسیکو 7 ہزار 394 سے تجاوز کر گئی ہے

یورپ میں برطانیہ وباء کا مرکز بنا ہوا ہے ملک میں اموات کی تعداد 36 ہزار 793 افراد تک پہنچ گئی ہے۔

اٹلی میں اموات کی تعداد 32 ہزار 785

فرانس میں 28 ہزار 367 اور

اسپین میں 28  ہزار 752 تک پہنچ گئی ہے

یورپ میں مونٹی نیگرو سب سے آخر میں وباء سے متاثر ہوا۔ ملک میں اموات کی تعداد 9 اور مریضوں کی تعداد 324 ہے۔ گذشتہ 68 دنوں سے ملک میں کورونا کا کوئی نیا کیس رپورٹ نہیں ہوا۔



متعللقہ خبریں