اقوام متحدہ: اسرائیل الحاق سے باز آ جائے

فرانس، جرمنی، بیلجئیم، ایستونیا اور پولینڈ کا مشترکہ اعلامیہ، اسرائیل سے دریائے اردن کے مغربی کنارے کے الحاق سے باز آنے کی اپیل

1420923
اقوام متحدہ: اسرائیل الحاق سے باز آ جائے

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے رکن 4 مغربی ممالک فرانس، جرمنی، بیلجئیم اور ایستونیا اور سابق رکن ممالک میں سے پولینڈ نے اسرائیل سے دریائے اردن کے مغربی کنارے کے الحاق سے باز آنے کی اپیل کی ہے۔

مذکورہ 5 ممالک نے جاری کردہ مشترکہ اعلامیے میں مسئلہ اسرائیل اور فلسطین کے منصفانہ اور پائیدار حل کے لئے بامعنی مذاکرات کے دوبارہ آغاز کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔

اعلامیے میں اسرائیل سے مغربی دریائے اردن کے یک طرفہ الحاق سے باز آنے کی اپیل کی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ جب تک اسرائیل اور فلسطین کے درمیان کوئی سمجھوتہ طے نہیں پاتا ہم 1967 کی سرحدوں کے علاوہ کسی تبدیلی کو تسلیم نہیں کریں گے۔

اس دوران اسرائیل ٹیلی ویژن چینل کی خبر کے مطابق روس کے وزیر خارجہ سرگے لاوروف نے اپنے اسرائیلی ہم منصب گابی آشکینازی سے کہا ہے کہ تل ابیب انتظامیہ کے مقبوضہ دریائے اردن کے مغربی کنارے میں شامل بعض علاقوں نے الحاق پلان کی مخالفت کا اعلان کیا ہے۔



متعللقہ خبریں