جرمنی نے حزب اللہ کو "دہشتگرد تنظیم" قرار دے دیا

جرمن وزیر داخلہ ہورسٹ زیہوفر نے بتایا ہے کہ اس تنظیم کی جرمنی میں تمام تر کارروائیاں ممنوع قرار دے دی گئی ہیں

1408261
جرمنی نے حزب اللہ کو "دہشتگرد تنظیم" قرار دے دیا

جرمنی نے اسلامی تحریک حزب اللہ کو دہشت گرد تنظیم قرار دے دیا ہے۔ 
حکام نے تصدیق کی ہے کہ پولیس نے جرمنی میں اس لبنانی شیعہ تحریک سے وابستہ چار گروپوں کے خلاف کارروائی شروع کر دی ہے۔
 جرمن وزیر داخلہ ہورسٹ زیہوفر نے بتایا ہے کہ اس تنظیم کی جرمنی میں تمام تر کارروائیاں ممنوع قرار دے دی گئی ہیں۔
 انہوں نے کہا کہ متعدد جرمن صوبوں میں حزب اللہ سے منسلک افراد کے خلاف چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
 زیہوفر نے کہا کہ کورونا بحران کے باوجود ملک میں قانون کا بول بالا رہے گا۔
واضح رہے کہ  جرمنی میں تقریبا پندرہ سو پچاس افراد اس تنظیم سے وابستہ ہیں۔



متعللقہ خبریں