افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ ابھی مزید بہت سے اموات واقع ہوں گی: ٹرمپ

اٹلی میں وائرس کی وجہ سے ہلاکتوں کی تعداد 15 ہزار 362 ہو گئی جن میں سے 80 ڈاکٹر ہیں

1391426
افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ ابھی مزید بہت سے اموات واقع ہوں گی: ٹرمپ

دنیا بھر میں کورونا وائرس کووِڈ۔19 کی وجہ سے اموات کی تعداد 64 ہزار اور مریضوں کی تعداد ایک کروڑ 2 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔ جبکہ صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 2 لاکھ 45 ہزار ہے۔

اٹلی میں وائرس کی وجہ سے ہلاکتوں کی تعداد حالیہ 24 گھنٹوں میں 681 افراد کی اضافے سے 15 ہزار 362 ہو گئی ہے جن میں سے 80 ڈاکٹر ہیں۔ ملک میں مریضوں کی تعداد 88 ہزار 274 ہے۔

فرانس میں اموات کی تعداد 7 ہزار 560 اور مریضوں کی تعداد70 ہزار ہو گئی ہے۔

اسپین میں اموات کی تعداد 12 ہزار ہو گئی ہے اور ملک میں 14 مارچ سے اب تک جاری ہنگامی حالات کی مدت میں دوسری دفعہ اضافہ کر دیا گیا ہے۔

امریکہ میں ہلاکتوں کی تعداد 7 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ نیویارک میں حالیہ 24 گھنٹوں میں 630 افراد وائرس کی وجہ سے موت کے منہ میں جا چکے ہیں اور ریاست میں اموات کا جدول ہر گزرتے دن کے ساتھ بھاری ہو رہا ہے۔

چین نے نیویارک کو ایک ہزار سانس کے آلات عطیہ کئے ہیں۔

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہےکہ ملک میں وباء کے اثرات مزید کچھ عرصے تک سخت شکل میں جاری رہیں گے۔ لیکن اس دورانیے کا سخت ترین حصہ موجودہ اور آنے والا ہفتہ ہو گا۔ افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ مزید بہت سے اموات واقع ہوں گی۔

آسٹریلیا میں مزید 4 افراد کے نقصان سے اموات کی تعداد 34 اور مریضوں کی تعداد 5 ہزار 666 ہو گئی ہے جبکہ صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 701 ہے۔

نیوزی لینڈ میں کورنا وائرس کی وجہ سے ایک موت واقع ہوئی ہے اور مریضوں کی تعداد ایک ہزار 39 ہے۔ 156 مریض صحتیاب ہو گئے ہیں۔ ملک میں 25 مارچ سے اشد ضرورت نہ ہونےکی صورت میں گھروں سے باہر نکلنے پر پابندی عائد ہے۔

نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جسنڈا آرڈرن نے کہا ہے کہ بعض افراد کووِڈ۔19 کے خلاف اختیار کردہ تدابیر پر عمل نہیں کر رہے جنہیں میں نرم ترین الفاظ کے ساتھ احمق کہوں گی۔

برازیل میں کووِڈ۔19 کی وجہ سے حالیہ 24 گھنٹوں میں 72 افراد کی موت واقع ہو چکی ہے اور اسطرح ہلاکتوں کی کُل تعداد 432 ہو گئی ہے۔ ملک میں مریضوں کی کُل تعداد 10 ہزار 278 تک پہنچ گئی ہے۔



متعللقہ خبریں