ترکی سے یونانی جزیرے میدیلی کو مہاجرین کی نقل مکانی

تقریباً ہر طرح کی انسانی حقوق کی پامالیاں ہونےو الے تین ہزار کی گنجائش کے حامل اس کیمپ میں تقریباً 25 ہزار مہاجرین قیام  کیے ہوئے ہیں

1377706
ترکی سے یونانی جزیرے میدیلی کو مہاجرین کی نقل مکانی

خطہ یورپ جانے کے خواہان پناہ گزینوں کی جزیرہ میدیلی پہنچنے کی کوششیں جاری ہیں۔

کل شام ربٹر کی کشتی کے ذریعے رخت ِ سفر باندھنے والے 25 مہاجرین کہ جن میں بچے بھی شامل تھے کو یونانی ساحلی سیکورٹی ٹیم میدیلی کی بندرگاہ مولیووس لے گئی۔

رات  وہیں پر گزارنے والے پناہ گزینوں  میں کمبل اور کھانا تقسیم کیا گیا۔

تقریباً ایک ہفتہ پیشتر میدیلی پر قدم رکھنے والے تقریباً 40 مہاجرین ساحلی علاقے میں رضا کاروں کی جانب سے قائم کردہ خیمے میں قیام کر رہے ہیں۔

تقریباً ہر طرح کی انسانی حقوق کی پامالیاں ہونےو الے تین ہزار کی گنجائش کے حامل اس کیمپ میں تقریباً 25 ہزار مہاجرین قیام  کیے ہوئے ہیں۔

حکام نے   اس کیمپ میں امراض کے سرعت سے پھیل سکنے کے حوالے سے خبر دار کیا ہے۔

 

 



متعللقہ خبریں