مغربی ممالک میں کرونا کی تازہ صورتحال

صدرِ فرانس: "ہمیں اس وقت ایک مہلک  وبا  کا سامنا ہے ، جس کے بر خلاف موثر ترین اقدامات اٹھانا لازمی ہے۔

1368386
مغربی ممالک میں کرونا کی تازہ صورتحال

یورپی ممالک میں  کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں  بدستور اضافہ جاری ہے تو  متحدہ امریکہ میں  بھی متاثرین کی تعدا د میں تیزی آنے لگی ہے۔

شالی آئر لینڈ اور ہالینڈ میں بھی  اس مرض کی تشخیص ہو چکی ہے۔

سویڈن میں یہ تعداد 7    تک  پہنچ گئی ہے۔

فرانسیسی صدر امینول  ماکرون نے  دارالحکومت پیرس  کے پیتی سال پیتریئر  اسپتال   کا دورہ کرتے ہوئے کوووِڈ۔19 کے برخلاف اقدامات کا جائزہ  لیتے ہوئے کہا کہ"ہمیں اس وقت ایک مہلک  وبا  کا سامنا ہے ، جس کے بر خلاف موثر ترین اقدامات اٹھانا لازمی ہے۔

اس ملک میں  20 نئے مریضوں کی تشخیص ہوئی ہے تو ان  میں  سے 4 کی حالت تشویش ناک ہے، ا س وقت یہاں پر 28 افراد کرونا وائرس سے متاثر ہیں  جبکہ ہلاکتوں کی تعداد 2 ہے۔

خطہ یورپ میں وائر سے سب سے زیادہ ہلاکتیں ہونے والے ملک   اٹلی  کی سول دفاعی تنظیم کے ڈائریکٹر جنرل بوریلی  نے  پریس کانفرس میں بتایا ہے۔  کہ ابتک  ہلاکتوں  کی تعداد 17 ہو گئی ہے تو وائر س  کے زیر ِ اثر آنے والے  علاقوں   میں  متاثرین کی تعداد 650 تک ہو گئی ہے۔

بوریلی کا کہنا تھا کہ کرونا وائرس  سے متاثرہ 37  مریض صحت یاب ہو گئے ہیں۔

ادھر اسپین   میں  بھی اس وائرس  میں مبتلا مزید مریضوں کی  تعداد میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ یونان میں مزید دو افراد میں کرونا وائرس  کی نشاندہی ہوئی ہے۔

نیو زی لینڈ   بھی کرونا وائرس  کے پہلے مریض کی نشاندہی ہوئی ہے ۔



متعللقہ خبریں