یورپی یونین بحیرہ روم میں نیا آپریشن شروع کرے گی:جوزف بوریل

یورپی خارجہ تعلقات  اور پالیسیوں کے نمائندے جوزف بوریل نے  اس با ت کا اعلان کرتےہوئے کہا کہ بحیرہ روم میں ایک نئے آپریشن  کے لیے تمام  یورپی وزرا متفق ہو گئے ہیں جو کہ امکان ہے کہ  جلد ہی شروع ہو جائے گا

1361278
یورپی یونین بحیرہ روم میں نیا آپریشن شروع کرے گی:جوزف بوریل

یورپی یونین  نے   لیبیا کے خلاف  اسلحے کی پابندی برقرار رکھنے کےلیے  ایک نیا آپریشن شروع کرنے  کا اعلان کیا ہے ۔

یورپی خارجہ تعلقات  اور پالیسیوں کے نمائندے جوزف بوریل نے  اس با ت کا اعلان کرتےہوئے   برسلز میں  ایک پریس کانفرنس   کے دوران   کہا کہ  یورپی ممالک کے وزرائے خارجہ کے درمیان  اس بارے میں ایک اہم سیاسی فیصلہ لے لیا گیا ہے جس کے نتیجے میں  اب یورپی یونین خطے میں زیادہ فعال کردار ادا کرنے کے قابل بن جائے گی ۔

 بوریل نے بتایا کہ   سیاسی امکانات کو اگر بروئے کار لایا جائے تو کوئی بھی چیز نا ممکن نہیں ہے لہذا بحیرہ روم میں ایک نئے آپریشن  کے لیے تمام  وزرا متفق ہو گئے ہیں جو کہ امکان ہے کہ  جلد ہی شروع ہو جائے گا۔

بوریل نے مزید بتایا کہ  اس آپریشن میں بری ،فضائی اور بحری  تعاون شامل ہوگا



متعللقہ خبریں