سابق اطالوی نائب وزیراعظم سالوینی پر مقدمہ چلے گا

اطالوی پارلیمان کے ایوانِ بالا سینیٹ نے سابق وزیر داخلہ اور انتہائی دائیں بازو کی سیاسی جماعت لِیگ کے رہنما ماتیو سالوینی کے خلاف مقدمہ شروع کرنے کی قرارداد منظور کر لی ہے

1358815
سابق اطالوی نائب وزیراعظم سالوینی پر مقدمہ چلے گا

اطالوی پارلیمان کے ایوانِ بالا سینیٹ نے سابق وزیر داخلہ اور انتہائی دائیں بازو کی سیاسی جماعت لِیگ کے رہنما ماتیو سالوینی کے خلاف مقدمہ شروع کرنے کی قرارداد منظور کر لی ہے۔

 سالوینی پر یہ مقدمہ سمندر میں پناہ گزینوں کا بحری جہاز روک دینے کی وجہ قائم کیا جائے گا۔

 سینیٹ میں مقدمہ شروع کرنے کی قرارداد کے حق میں 152 اور مخالفت میں 76 ووٹ ڈالے گئے۔

 اگر استغاثہ، عدالت میں سالوینی کے خلاف جرم ثابت کرنے میں کامیاب ہو گیا تو انہیں پندرہ  سال  تک کی سزا سنائی جا سکے گی۔

سینیٹ میں قرارداد منظور ہونے کے بعد سابق نائب وزیراعظم نے کہا کہ اُنہیں کوئی فکر لاحق نہیں اور وہ دوبار اقتدار میں آئے تو ایسا دوبارہ کریں گے۔



متعللقہ خبریں