برطانیہ: سمجھوتہ طے پا گیا، شاہی جوڑا عنوانات ترک کر دے گا

سمجھوتے  کی رُو سے ہیری اور میگھان خاندان کے رکن کی حیثیت سے اپنے سرکاری فرائض سے سبکدوش ہو جائیں گے اور شاہی عنوانات کو استعمال نہیں کریں گے

1343432
برطانیہ: سمجھوتہ طے پا گیا، شاہی جوڑا عنوانات ترک کر دے گا

برطانوی شاہی  خاندان نے کہا ہے کہ پرنس ہیری اور ان کی اہلیہ میگھان شاہی عنوان کو ترک کر دیں گے۔

شاہی خاندان سے جاری کردہ  تحریری بیان کے مطابق خاندان کے درمیان مذاکرات  کے نتیجے میں طے پانے والے سمجھوتے  کی رُو سے ہیری اور میگھان خاندان کے رکن کی حیثیت سے اپنے سرکاری فرائض سے سبکدوش ہو جائیں گے اور شاہی عنوانات کو استعمال نہیں کریں گے۔

سمجھوتے کی رُو سے اب کے بعد کی زندگی میں یہ جوڑا پبلک  وسائل کا استعمال نہیں کرے گا علاوہ ازیں برطانیہ میں اپنے زیر استعمال فروگمور کاٹیج نامی شاہی اقامت گاہ کی تعمیر و مرمت کے مصارف کو بھی واپس ادا کرے گا۔

اس سمجھوتے کو جوڑے کی نئی زندگی کے آغاز کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ سمجھوتہ موسم بہار میں نافذ العمل ہو جائے تاہم اس بارے میں کسی حتمی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا۔

برطانیہ کی ملکہ الیزبتھ دوئم نے بھی جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ "میں ان کی زیادہ آزادانہ زندگی گزارنے کی خواہش کی حمایت کرتی ہوں اور امید کرتی ہوں کے تمام کنبہ آج طے پانے والے سمجھوتے  کے ساتھ انہیں ایک پُر امن زندگی گزارنے کی اجازت دے گا"۔



متعللقہ خبریں