یوکیرین نے ایران سے نقصان کا ازالہ کرنے کا مطالبہ کر دیا

ایران کی جانب سے قصور واروں کو عدالت کے کٹہرے میں لانے کی توقع

1338954
یوکیرین نے ایران سے نقصان کا ازالہ کرنے کا مطالبہ کر دیا

ایران کی جانب سے غیر ارادی طور پر یوکرین کے طیارے کو نشانہ بنانے کے اعتراف کے بعد یوکرین کے صدر ولودومیر زیلینسکی نے تہران واقعے کے ذمہ داران کو سزا دینے اور معاوضہ ادا کرنے کا مطالبہ کردیا

فرانسیسی خبررساں ادارے ’اے ایف پی ‘ کی رپورٹ کے مطابق یوکرین کے صدر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر لکھا کہ ‘‘ ہم ایران کی جانب سے قصور واروں کو عدالت کے کٹہرے میں لانے کی توقع کرتے ہیں

اس طرح کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹریڈو نے بھی کہا ہے کہ احتساب کی ضرورت ہے

انہوں نے شفافیت اور طیارہ حادثے کے متاثرین کے لواحقین کے لیے انصاف کا مطالبہ بھی کیا جن میں اکثر کینیڈا کی دہری شہریت کے حامل تھے

روس نے بھی ایران کی جانب سے طیارہ مار گرانے کے واقعے کا اعتراف کیا، اس حوالے سے روسی پارلیمنٹ کی امور خارجہ کمیٹی کے چیئرمین نے کہا کہ ایران کو اس سے لازمی’ سبق سیکھنا‘ چاہیے۔



متعللقہ خبریں