ملیے دنیا کی کم عمر ترین وزیراعظم سانا مارین سے

فن لینڈ کی سوشل ڈیموکریٹک پارٹی جو 5 جماعتی مخلوط حکومت کی قیادت کررہی ہے نے وزیر اعظم انٹی رینی کے استعفیٰ کے بعد 34 سالہ  وزیر مواصلات  سانا مارین کو نیا وزیراعظم منتخب کیا ہے

1319969
ملیے دنیا کی کم عمر ترین وزیراعظم سانا مارین سے

فن لینڈ کی سوشل ڈیموکریٹک پارٹی جو 5 جماعتی مخلوط حکومت کی قیادت کررہی ہے نے وزیر اعظم انٹی رینی کے استعفیٰ کے بعد 34 سالہ  وزیر مواصلات  سانا مارین کو نیا وزیراعظم منتخب کیا ہے۔

رینی نے کچھ دن پہلے اعتدال پسند اتحادی جماعت سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

 انہوں نے عہدہ اس وقت چھوڑا جب ان کے خلاف محکمہ ڈاک کے ملازمین نے ہڑتال شروع کی تھی۔

مارین نے پارٹی کے وزارت عظمیٰ کے دیگر امیدواروں کے مقابلے میں معمولی کامیابی کے بعد صحافیوں کو بتایا کہ عوام کا اعتماد بحال کرنے میں ہمارے پاس وقت کم اور بہت زیادہ کام ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا مشترکہ حکومتی پروگرام ہے جو حکمراں اتحاد کی یکجہتی کی بنیاد ہے

چھ ماہ قبل تشکیل پانے والا یہ اتحاد رینی کےاستعفے کے بعد اپنے سابقہ پروگرام پر کام جاری رکھنے پر قائم ہے۔

 



متعللقہ خبریں