البانیہ کے زلزلے میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 39 تک پہنچ گئی

البانیہ میں گزشتہ روز آنے والے زلزلے کے نتیجے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 39 ہو گئی ہے جبکہ ابھی بھی بہت سے افراد ملبے تلے دبے ہوئے ہیں

1313984
البانیہ کے زلزلے میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 39 تک پہنچ گئی

البانیہ میں پیش آنے والے 6٫4 کی شدت کے زلزلے  سے 39 افراد ہلاک  ہو گئے۔

البانوی   جغرافیائی علوم، توانائی، پانی و ماحولیاتی امور کے انسٹیٹیوٹ کی جانب سے جاری کردہ اعلان  کے مطابق  ملک کے مغربی شہر دراچ  سے 15 کلو میٹر کی دوری پر  پیش آنے والے زلزلے کا مرکز زیر زمین 38 کلو میٹر کی گہرائی میں تھا اور ریکٹر اسکیل پر اس کی شدت 6٫4 ریکارڈ کی گئی ہے

البانیہ میں شدید زلزلے کے بعد یورپی یونین نے وہاں اپنی امدادی ٹیم روانہ کر دی ہے جبکہ یونان، اٹلی اور ہنگری کی ٹیمیں پہلے ہی وہاں پہنچ چکی ہیں۔

 البانیہ میں گزشتہ روز آنے والے زلزلے کے نتیجے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 39 ہو گئی ہے جبکہ ابھی بھی بہت سے افراد ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔ حکام نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ زلزلے نے سب سے زیادہ دارالحکومت تیرانہ اور اس کے مضافاتی ساحلی شہر دراج کو متاثر کیا۔

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 



متعللقہ خبریں