تنازعہ شام کے مستقل حل کےلیے تمام فریقین کو کام کرنا ہوگا:موگیرینی

یورپی یونین کے خارجہ تعلقات کی اعلی نمائندہ فیدیریکا موگیرینی  نے شامی مخالفین اور سماجی انجمنوں کے صدور سےمطالبہ کیا ہے کہ وہ دستور ساز کمیٹی  اور حکومت کے ساتھ مذاکرات کو مثبت بناتےہوئے کسی مستقل حل کی راہ تلاش کریں ۔

1297447
تنازعہ شام کے مستقل حل کےلیے تمام فریقین کو کام کرنا ہوگا:موگیرینی

یورپی یونین کے خارجہ تعلقات کی  اعلی نمائندہ فیدیریکا موگیرینی  نے  شامی مخالفین اور   سماجی انجمنوں کے صدور سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ  دستور ساز کمیٹی  اور حکومت کے ساتھ مذاکرات    کو مثبت بناتےہوئے کسی مستقل حل کی راہ تلاش کریں ۔

 موگیرینی نے  اپنے تحریری بیان میں   شام کی دستور ساز کمیٹی   کی پیش رفت     کو سراہا  اور کہا کہ   اب وقت آگیاہے کہ یہ کمیٹی   نیک نیتی   اور سنجیدگی کے ساتھ   شامی عوام  کے مفادات پر مبنی  حل تلاش کرے ۔

موگیرینی نے مزید کہا کہ    دستور سازکمیٹی اپنے بل بوتے پر   تنازعہ شام کو حل کرنے میں  کامیاب  نہیں ہو سکتی لہذا  اسے اقوام متحدہ کے  وضع کردہ قوانین کا بھی پاس رکھنا ہوگا جبکہ یورپی یونین بھی اس سلسلے میں اپنا  تعاون  پیش کرے گی ۔



متعللقہ خبریں