"سنگدل صنم کی بے وفائی" 5 افراد کی جان لے گئی

بتایا گیا ہے کہ نوجوان نے جن پانچ افراد کو موت کے گھاٹ اتارا ان میں اس کی 19 سالہ محبوبہ، اس کے والدین، ایک بھائی اور محبوبہ کا نیا آشنا بھی  شامل ہے

1282893
"سنگدل صنم کی بے وفائی" 5 افراد کی جان لے گئی

آسٹریا میں ایک 25 سالہ نوجوان نے فائرنگ کر کے5افراد کو موت کی نیند سلا دیا۔

پولیس کے مطابق، یہ واقعہ گزشتہ روز صبح  ٹیرول  صوبے کے علاقے کٹزبوہیل میں پیش آیا۔

نوجوان نے جن پانچ افراد کو موت کے گھاٹ اتارا ان میں اس کی 19 سالہ محبوبہ، اس کے والدین، ایک بھائی اور محبوبہ کا نیا    آشنا  بھی  شامل ہے۔

خون کی یہ ہولی کھیلنے کے بعد نوجوان نے قریبی پولیس اسٹیشن جا کر خود کو قانون کے حوالے کرتے ہوئے بتایا کہ میں نے 5افراد کو قتل کیا ہے۔

 


ٹیگز: #آسٹریا

متعللقہ خبریں