ہمارا ہدف ایران کو ویانا سمجھوتے کا پابند بنانا ہے: پارلے

ہمارا ہدف ایران کی ویانا سمجھوتے کی پابندی کو یقینی بنانا ہے۔ ہماری تمام کاروائیاں اس سمت میں ہیں اور تمام سفارتی کوششیں بھی اسی دائرہ کار میں کی جا رہی ہیں: فلورینس پارلے

1265527
ہمارا ہدف ایران کو ویانا سمجھوتے کا پابند بنانا ہے: پارلے

فرانس کی وزیر دفاع فلورینس پارلے نے کہا ہے کہ ہمارا ہدف ایران کی ویانا سمجھوتے کی پابندی کو یقینی بنانا ہے۔

پارلے اور امریکہ کے وزیر دفاع مارک ایسپر نے فرانس کے دارالحکومت پیرس میں ملاقات کی۔

مذاکرات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب میں پارلے نے کہا ہے کہ فرانس افریقہ اور مشرق وسطیٰ میں دہشت گردی کے خلاف جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہے۔ ہمارا ہدف ایران کی ویانا سمجھوتے کی پابندی کو یقینی بنانا ہے۔ ہماری تمام کاروائیاں اس سمت میں ہیں اور تمام سفارتی کوششیں بھی اسی دائرہ کار میں کی جا رہی ہیں۔

روس کے ساتھ تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ غیر مشروط قربت  نہیں بلکہ ایک نارمل دائرہ کار میں ڈائیلاگ کے قیام کی ضرورت ہے۔

پارلے نے کہا ہے کہ خلیجی علاقے میں سکیورٹی کے موضوع پر ہم امریکہ کے ساتھ ہم فکر ہیں۔

امریکہ کے وزیر دفاع مارک ایسپر نے بھی کانفرنس سے خطاب میں کہا ہے کہ  "ایران کی طرف سے جوہری سمجھوتے کی خلاف ورزی کے اعلان پر مجھے کوئی تعجب نہیں ہوا"۔

روس کے بارے میں بات کرتے ہوئے ایسپر نے کہا ہے کہ برّ اعظم یورپ پر  روس کےمنفی اثرات مرتب ہوئے ہیں۔ اگر ہم روس کو زیادہ نارمل ملک والا روّیہ اختیار کرنے پر مجبور کر سکیں تو یہ بہت اچھا ہو گا۔

واضح رہے کہ ایران کے صدر حسن روحانی نے چند روز قبل جاری کردہ بیان میں کہا تھا کہ ہم نے جوہری سمجھوتے اور یورینئیم کی افزودگی  کے بارے میں  وعدوں کو ایک طرف چھوڑ دیا ہے اور اب ہم اس شعبے میں ملکی ضروریات کو پورا کرنے والے اقدامات کریں گے۔



متعللقہ خبریں