جرمنی کے صوبائی انتخابات۔ سی ڈی یو اور ایس پی ڈی کی کامیابی

گزشتہ روز  ہونے والے صوبائی  پارلیمانی انتخابات کے نتائج کے مطابق، سیکسنی میں چانسلر مرکل کی جماعت سی ڈی یو اور برانڈن برگ میں سوشل ڈیموکریٹس کی جماعت ایس پی ڈی کو کامیابی حاصل ہوئی ہے

1262290
جرمنی کے صوبائی انتخابات۔ سی ڈی یو اور ایس پی ڈی کی کامیابی

جرمنی کے دو وفاقی صوبوں میں گزشتہ روز  ہونے والے  پارلیمانی  انتخابات کے نتائج کے مطابق، سیکسنی میں چانسلر مرکل کی جماعت سی ڈی یو اور برانڈن برگ میں سوشل ڈیموکریٹس کی جماعت ایس پی ڈی کو کامیابی حاصل ہوئی ہے تاہم ان دونوں  جماعتوں  کو گزشتہ انتخابات کے مقابلے میں عوامی تائید میں واضح کمی کا سامنا بھی کرنا پڑا۔

 اس کے باوجود کرسچین ڈیموکریٹک یونین سیکسنی میں اور سوشل ڈیموکریٹک پارٹی برانڈن برگ میں سب سے بڑی پارلیمانی جماعتیں بن کر سامنے آئی ہیں۔

 اسلام اور تارکین وطن  مخالف سیاسی جماعت اے ایف ڈی کو ان دونوں صوبوں میں حاصل عوامی تائید میں اضافہ ہوا۔

 یہ پارٹی دوسرے نمبر پر رہی  جو کہ ان دونوں میں سے کسی بھی صوبے میں حکومت نہیں بنا سکے گی۔



متعللقہ خبریں