اٹلی ائیر فورس کے یورو فائٹر جنگی طیارے رومانیہ میں متعین کئے جائیں گے: نیٹو

نیٹو کی فضائی پولیس مشن کے دائرہ کار میں  اٹلی ائیر فورس کے یورو فائٹر جنگی طیارے رومانیہ میں متعین کئے جائیں گے: نیٹو

1192450
اٹلی ائیر فورس کے یورو فائٹر جنگی طیارے رومانیہ میں متعین کئے جائیں گے: نیٹو

نیٹو کی فضائی پولیس مشن کے دائرہ کار میں  اٹلی ائیر فورس کے یورو فائٹر جنگی طیارے رومانیہ میں متعین کئے جائیں گے۔

جرمنی کے نیٹو ائیر کمانڈ آفس 'ائیر کوم' کی طرف سے جاری کردہ تحریری بیان کے مطابق اٹلی ائیر فورسز کے یورو فائٹر جنگی طیاروں کو مئی سے اگست تک کے دورانیے میں رومانیہ کی جنوب مشرقی ائیر بیس 'میخائل کوگالنی سینو' میں متعین کر کے یہاں ائیرپولیس کاروائیاں کی جائیں گی۔

واضح رہے کہ سال 2014 میں روس کے کریمیا کا غیر قانونی الحاق کرنے کے بعد نیٹو کی طرف سے ائیرپولیس مشن کا آغاز کیا گیا ۔

مشن کے دائرہ کار میں اٹلی کی 130 افراد پر مشتمل یوروفائٹر یونٹ، رومانیہ ائیر پولیس کو تعاون  فراہم کرے گی  اور مشترکہ فضائی مشقیں   کرے گی۔



متعللقہ خبریں