"گوروں کی غلطی دیکھو"طیارے کو جانا کہیں اور تھا اترکہیں اور گیا

برطانوی فضائی کمپنی برٹش ائیرویز کے ذریعے ڈسل ڈرف جانے والے مسافر اس وقت حیران رہ گئے جب پائلٹ کی جانب سے ان کو بتایا گیا کہ وہ  اسکاٹ لینڈ کے شہر ایڈنبرا پہنچ گئے ہیں

1170530
"گوروں کی غلطی دیکھو"طیارے کو جانا کہیں اور تھا اترکہیں اور گیا

برٹش ائیرویز کی پرواز کو جانا کہیں اور تھا پہنچ کہیں اور گئی۔

 پائلٹوں  نے ڈسل ڈرف جانے والی پرواز کو ایڈنبرا میں اتار دیا۔

خبر کے مطابق، برطانوی   فضائی کمپنی برٹش ائیرویز کے ذریعے ڈسل ڈرف جانے والے مسافر اس وقت حیران رہ گئے جب پائلٹ کی جانب سے ان کو بتایا گیا کہ وہ  اسکاٹ لینڈ کے شہر ایڈنبرا پہنچ گئے ہیں۔

فلائٹ پلان میں غلطی سے آمد    کا  شہر ایڈنبرا درج تھا جس کی وجہ سے پائلٹ کو بھی پتہ نہ چلا حتی  سوا گھنٹے کی  اس پرواز میں کسی مسافر کو  بھی غلط سمت کا شبہ تک نہ ہوا۔

پرواز اترنے کے بعد ایٖڈنبرا میں خوش آمدید کےاعلان پر مسافر حیران رہ گئے اور  پائلٹ کا اعلان بھی مذاق کے طور پر لیا گیا۔

اس   حرکت پر  برٹش ایئرویز نے پرواز کے تمام مسافروں سے معذرت کی ہے۔

 



متعللقہ خبریں