نیوزی لینڈ: ہلاکتوں کی تعداد 50 تک پہنچ گئی

کرائسٹ چرچ میں 2 مساجد پر کئے گئے دہشت گردی کے حملے میں ہلاکتوں کی تعداد 50 تک پہنچ گئی

1164891
نیوزی لینڈ: ہلاکتوں کی تعداد 50 تک پہنچ گئی

نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں 2 مساجد پر کئے گئے دہشت گردی کے حملے میں ہلاکتوں کی تعداد 50 تک پہنچ گئی ہے۔

نیوزی لینڈ پولیس ڈائریکٹر مائیک بُش نے کرسٹ چرچ میں اخباری نمائندوں کے لئے جاری کردہ بیان  میں کہا ہے کہ دہشت گردی کے حملے میں ہلاکتوں کی تعداد 50 تک پہنچ گئی ہے جبکہ 36 زخمیوں کا علاج جاری ہے  جن میں سے 2 کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔

بُش نے کہا ہے کہ ہلاک ہونے والوں کی فہرست سے ان کے لواحقین کو آگاہ کر دیا گیا ہے تاہم شناخت سے متعلقہ معلومات تاحال رائے عامہ کے لئے شائع نہیں کی گئیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ کی مساجد کے گرد سخت حفاظتی اقدامات حکام کی طرف سے حکمِ ثانی تک جاری رہیں گی۔

واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کے شہر کرسٹ چرچ میں نمازِ جمعہ کے دوران 10 منٹ کے وقفے سے 2 مساجد پر کئے گئے دہشتگردی کے حملے میں 49 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔



متعللقہ خبریں