ترک باشندوں کی یورپی یونین بلاویزہ آمدورفت کومل کوجلد ہی پایہ تکمیل تک پہنچا دیا جائےگا: چاوش اولو

وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے ان خیالات کا اظہار یورپی یونین کی خارجہ امور اور سکیورٹی کی پالیسی کی انچارج رکن فیڈریکا موگرینی اور یورپی یونین کمیشن کے ہمسایہ پالیسی اور توسیع کے امور کے انچارج رکن Johannes Hahn کے ہمراہ  مشترکہ  پریس کانفرنس سےخطاب کیا

1164341
ترک باشندوں کی یورپی یونین بلاویزہ آمدورفت کومل کوجلد ہی پایہ تکمیل تک پہنچا دیا جائےگا: چاوش اولو

ترکی کے وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے کہا ہے کہ ترکی کے  باشندوں کے یورپی یونین کے رکن ممالک  کو ویزے  کے  بغیر  آمدورفت کے لئے جو 6 قواعد و ضوابط پر عمل درآمد باقی رہ گیا ہے  ان کو  بھی جلد  مکمل کرتے ہوئے ترکوں کے لیے یورپی یونین کے رکن ممالک بلا ویزے آمدو روفت پر عمل درآمد شروع کردیا جائے گا۔

 وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے ان خیالات کا اظہار یورپی یونین کی خارجہ امور اور سکیورٹی کی پالیسی کی انچارج رکن فیڈریکا موگرینی اور یورپی یونین کمیشن کے ہمسایہ پالیسی اور توسیع کے امور کے انچارج رکن Johannes Hahn کے ہمراہ  مشترکہ  پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

میولود چاوش اولو نے اس موقع پر کہا کہ ترکی دہشت گردی کے خلاف جدوجہد کے لئے یورپی یونین کے لیے ایک اہم ملکی حیثیت رکھتا ہے۔  ترکی کی سیکیورٹی یورپی یونین کی سیکورٹی دونوں کی سیکورٹی کو  ایک دوسرے سے الگ نہیں کیا جاسکتا۔

انہوں نے یورپی یونین کی جانب سےترکی سے متعلق تیار کردہ   رپورٹ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یورپی یونین نے ترکی سے متعلق رپورٹ تیار کرتے وقت عقلِ سلیم سے کام نہیں لی ہے،  اس لیے  رپورٹ کو کسی صورت بھی قبول نہیں کیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ترکی کے خلاف رپورٹ تیار کرنے والے رپورٹرز  کی ترکی سے متعلق غیرجانبداری سے کام نہ لینے کی بھی واضح  عکاسی ہوتی ہے۔

 اس موقع پر یورپین ہائی کمشنر موگرینی  نے کہا کہ  ترکی یورپی یونین کے لئے صرف پناہ گزینوں  کے مسئلے  ہی کے لیے  اہم نہیں ہے بلکہ شام کے مسئلے کو سیاسی طریقے سے حل کرنے کے لئے بھی ترکی بڑی اہمیت  کا حامل ملک ہے۔



متعللقہ خبریں