بلغاریہ: سرمایہ کاری کریں شہریت لیں

دولت مند غیر ملکیوں کو بلغاریہ میں سرمایہ کاری کرنے کے بدلے میں شہریت دی جائے گی: وزارت انصاف

1131522
بلغاریہ: سرمایہ کاری کریں شہریت لیں

بلغاریہ کی وزارت انصاف  نے دولت مند غیر ملکیوں کو بلغاریہ میں سرمایہ کاری کرنے کے بدلے میں شہریت دینے کا اعلان کیا ہے۔

وزارت انصاف نے جار ی کردہ بیان میں کہا ہے کہ اس پروگرام کا یورپی یونین کے رکن ملک کے لئے کوئی اہم پیمانے کا اقتصادی فائدہ نہیں ہو گا۔ اعداد و شمار  کے مطابق رئیل غیر ملکی سرمایہ کاری  اور اقتصادی  ترقی میں ہدف تک رسائی نہیں ہوئی جس کے نتیجے میں یا تو نئے کاروبار نہیں شروع ہوئے  اور اگر شروع ہوئے ہیں تو اقتصادی ترقی میں ان کا کوئی فائدہ نہیں ہوا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ 2013 سے لے کر اب تک صرف 50 سرمایہ کاروں نے سرمایہ کاری کے بدلے پاسپورٹ خریدا ہے۔

واضح رہے کہ بلغاریہ اس وقت مالٹا اور  قبرص کے بعد یورپی یونین کا رکن تیسرا ملک ہے جو سرمایہ کاری کے مقابل شہریت دے رہا ہے۔

بلغاریہ ، مالٹا اور قبرص سمیت یورپی یونین کے رکن 20 ملک ایسے ہیں جو سرمایہ کاری کے مقابل ریذیڈینس پرمنٹ دے رہے ہیں۔

بلغاریہ میں امیر سرمایہ کار کم از کم 5 لاکھ 80 ہزار 922 ڈالر  سرمایہ کاری کے بدلے میں یورپی یونین کے متعدد ممالک میں بلا رکاوٹ  داخلے کے پاسپورٹ حاصل کر سکتے ہیں۔

یہ سرمایہ کاری سرکاری بانڈز میں بھی کی جا سکتی ہے۔



متعللقہ خبریں